Posts

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے اچانک بڑی تبدیلی کردی

Image
  لاہور (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی سب سےبڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ گاہے بگاہے اپنے صارفین کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میں تبدیلی یا پھر نئے فیچر کا اضافہ کرتی رہتی ہے, فیس بک کی زیر ملکیتی اس ایپلی کیشن نے بزنس صارفین کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارفین اب اشتہارات بھی بنا سکتے ہیں جن پر کلک کر کے کوئی بھی صارف مذکورہ بزنس اکاؤنٹ تک پہنچ سکتا ہے۔ویب بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کی بدولت کاروباری حضرات فیس بک پر دیے جانے والے اشتہارات کے ذریعے نئے صارفین تک بآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے, واٹس ایپ ٹولز سیٹنگ میں جا کر ایڈورٹائز آن فیس بک آپشن کو منتخب کرکے اشتہار بنائے جا سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اس اشتہار کے ذریعے فیس بک صارفین کو کاروباری حضرات کے واٹس ایپ پر بزنس آپریٹ کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جاسکتا ہے۔صارفین کو اس حوالے سے پہلے بھی آگاہ کیا جاچکا ہے جبکہ اس طرح کے پہلے سے موجود فیچر میں فرق صرف اتنا تھا کہ پہلے واٹس ایپ پر لوگوں کو ری ڈائریکٹ کرنے کے لیے اشتہار کی تیاری ممکن تو تھی لیکن ایسا اشتہار صرف فیس بک پر جا کر ہی بن سکتا تھا تاہم اب وا